اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

عمران، بشریٰ کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت آج ہونے کا امکان

بانی پاکستان تحریکِ انصاف اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہونے کا امکان ہے۔ کیس کی سماعت کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر کو باقاعدہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 16 اکتوبر کے بعد یہ کیس تین مرتبہ ملتوی ہو چکا ہے۔ مقدمے میں استغاثہ اور صفائی کی جانب سے شہادتیں مکمل ہو چکی ہیں جبکہ ملزمان کے تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 342 کے تحت بیانات بھی ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔

کیس میں فریقین کے حتمی دلائل مکمل ہو چکے ہیں اور اب استغاثہ کی جانب سے جواب الجواب داخل کیا جانا باقی ہے، جس کے بعد عدالت کی جانب سے فیصلہ محفوظ کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

عدالتی کارروائی کے پیشِ نظر اڈیالہ جیل اور اطراف میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جانے کا بھی امکان ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button