اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ، ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی خوشخبری سنا دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہوگا، جس کے باعث صوبے کے مختلف علاقوں میں بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یہ موسمی نظام بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر تک پھیل جائے گا، جہاں بارش کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔ اس دوران درجہ حرارت میں مزید کمی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے اس ویک اینڈ پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی موسم سرما کی پہلی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر میٹ عرفان ورک کے مطابق ہفتے کی رات اور اتوار کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں اسموگ اور دھند کی صورتحال برقرار رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ملتان، خانیوال، بہاولپور، اوکاڑہ، ساہیوال، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت کئی علاقوں میں دھند کے باعث حدِ نگاہ متاثر رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ماہِ جنوری میں بھی بارشوں کا ایک اور سلسلہ پاکستان کا رخ کر سکتا ہے، جو موسم کو مزید سرد بنا دے گا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button