اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

9 مئی حملہ کیس: شاہ محمود قریشی بری، یاسمین راشد، اعجاز چوہدری اور دیگر کو 10،10 سال قید کی سزا

لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ 9 مئی کے دوران کلب چوک، جی او آر کے گیٹ پر حملے کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، سرفراز چیمہ اور محمود الرشید کو 10، 10 سال قید کی سزا سنا دی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں مقدمے کا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے 18 دسمبر کو کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
عدالت نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو مقدمے سے بری کر دیا۔ مجموعی طور پر کیس میں 13 ملزمان کو مختلف سزائیں سنائی گئیں جبکہ 9 ملزمان کو ناکافی شواہد کی بنیاد پر بری کر دیا گیا، جن میں شاہ محمود قریشی بھی شامل ہیں۔
عدالت نے دورانِ سماعت اشتہاری قرار دیے گئے 4 ملزمان کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا بھی حکم دیا۔ اشتہاری ملزمان میں فاروق انجم، حبیب احمد، ارسلان اور اکبر خان شامل ہیں۔
واضح رہے کہ یہ مقدمہ 9 مئی 2023 کو پیش آنے والے پُرتشدد واقعات کے سلسلے میں درج کیا گیا تھا، جس میں حساس مقامات پر حملوں اور توڑ پھوڑ کے الزامات شامل تھے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button