اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

شدید بارش سے دبئی پاکستان کا فلائٹ آپریشن متاثر، 18 پروازیں منسوخ

اسلام آباد: پاکستان میں شدید بارش کے باعث دبئی اور شارجہ جانے والی پروازیں متاثر ہو گئیں، جبکہ ملک کے مختلف ائیرپورٹس پر فلائٹ شیڈول میں بڑے پیمانے پر تاخیر ریکارڈ کی گئی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کے مختلف شہروں سے دبئی و شارجہ جانے والی 18 پروازیں منسوخ ہو گئیں، جبکہ 67 پروازوں کی آمد و روانگی میں تاخیر ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق:

دبئی جانے والی غیر ملکی ائیرلائن کی کراچی سے 2، فیصل آباد سے 2، لاہور سے 3، پشاور سے 6 اور اسلام آباد سے 2 پروازیں منسوخ ہو گئیں۔

بارش کے باعث لاہور کی 16، کراچی کی 12، اسلام آباد کی 21 پروازوں کی آمد و روانگی میں تاخیر ہوئی۔

دھند کی وجہ سے ملتان ائیرپورٹ کی 8، سیالکوٹ کی 2، پشاور کی 4، اسکردو اور کوئٹہ کی 2، 2 پروازیں بھی تاخیر کا شکار رہیں۔

ائیرپورٹس حکام نے مسافروں کو اپنی فلائٹس سے قبل چیک کرنے اور ایئرلائن سے رابطے میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button