اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

صدرِ پاکستان نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈی نوٹیفکیشن کی منظوری دے دی

اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیرِ اعظم کے مشورے پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈی نوٹیفکیشن کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، صدر نے ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں یہ فیصلہ کیا، جس میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کی تعیناتی کو غیر قانونی قرار دیا گیا تھا۔

وزارتِ قانون و انصاف نے معزول شدہ جج کو باضابطہ طور پر ڈی نوٹیفائی کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایک ڈگری کیس کے فیصلے میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کی بطور جج تعیناتی کالعدم قرار دی تھی اور جج کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا۔ ڈویژن بینچ، جس کی سربراہی چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد اعظم خان کر رہے تھے، نے وفاقی وزارت قانون کو حکم دیا کہ جسٹس طارق محمود جہانگیری کی تعیناتی کالعدم قرار دی جائے۔

عدالت نے کہا کہ جسٹس طارق محمود جہانگیری ایڈیشنل جج اور بعد ازاں مستقل جج بننے کے وقت قابل قبول ایل ایل بی کی ڈگری کے حامل نہیں تھے، جس کی وجہ سے ان کی تقرری غیر قانونی قرار پائی۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button