اہم خبریںتازہ تریندنیا

متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی، شہریوں کے لیے الرٹ جاری

متحدہ عرب امارات: متحدہ عرب امارات کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے اور پولیس نے شہریوں کے لیے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

فجیرہ اور راس الخیمہ میں شدید بارش کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا، جبکہ دبئی اور شارجہ میں ہلکی اور تیز بارش وقفے وقفے سے جاری ہے۔

دبئی پولیس نے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ خراب موسم میں شہری سمندر، پہاڑی علاقوں اور سیلابی علاقوں میں نہ جائیں۔ گاڑی چلانے کے دوران رفتار کم رکھنے اور اپنی حفاظت کو ترجیح دینے کی بھی تاکید کی گئی ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button