کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے چوتھے دن مثبت رجحان دیکھا گیا۔ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 946 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور یہ ایک لاکھ 71 ہزار 260 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 71 ہزار 579 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک بھی پہنچا، جبکہ کم ترین سطح ایک لاکھ 70 ہزار 804 پوائنٹس رہی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 70 ہزار 313 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق مارکیٹ میں اس مثبت رجحان کی وجہ سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ اور اہم کمپنیوں کے شیئرز میں بہتری ہے۔






