اہم خبریںتازہ تریندنیا

انگلینڈ میں ڈاکٹروں کی ہڑتال، 70 ہزار آپریشنز اور اپائنٹمنٹس ملتوی ہونے کا خدشہ

لندن: انگلینڈ میں ڈاکٹروں کی جاری پانچ روزہ ہڑتال کے باعث صحت کا نظام شدید دباؤ کا شکار ہو گیا ہے، جبکہ بعض اسپتالوں کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹس بھی عارضی طور پر بند کر دیے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹروں کی ہڑتال کا آج دوسرا روز ہے، جس کے باعث غیر ہنگامی طبی سروسز بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔ ہڑتال کے نتیجے میں اسپتالوں میں فلو کی شدید لہر کے دوران مریضوں کا دباؤ مزید بڑھ گیا ہے اور عوام کو علاج معالجے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ہڑتال کے باعث تقریباً 70 ہزار آپریشنز اور اپائنٹمنٹس ملتوی ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جس سے مریضوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے ہڑتالی ڈاکٹروں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریضوں کو بے یارو مددگار چھوڑنا کسی صورت قابل قبول نہیں۔ انہوں نے فریقین پر زور دیا کہ مسئلے کا حل بات چیت کے ذریعے نکالا جائے تاکہ عوامی صحت کو مزید نقصان نہ پہنچے۔

حکام کے مطابق صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے اور کوشش کی جا رہی ہے کہ ایمرجنسی خدمات کو ہر ممکن حد تک بحال رکھا جائے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button