سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی ہے، جس کے باعث شہری علاقے زیر آب آ گئے اور متعدد گاڑیاں انڈر پاسز میں پانی میں ڈوب گئیں۔
دارالحکومت ریاض، دمام، الخبر اور الجبیل سمیت دیگر شہروں میں کالی گھٹائیں جم کر برسیں، جس سے زندگی متاثر ہوئی۔ سعودی حکام نے سکولز اور کالجز بند کرنے کے ساتھ ساتھ شہریوں اور غیر ملکیوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
طوفانی بارش کے باعث ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہوا ہے، اور شہری بارش کے اثرات سے بچنے کے لیے احتیاطی اقدامات کر رہے ہیں۔






