اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

آج رات ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد رہے گا: محکمہ موسمیات

اسلام آباد: آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ بالائی علاقوں میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا کے چند مقامات پر بارش اور ہلکی برفباری متوقع ہے۔ آزاد کشمیر اور شمال مغربی بلوچستان کے کچھ علاقوں میں بھی بارش اور ہلکی برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ پنجاب، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

آج سب سے کم درجہ حرارت گوپس میں منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دیگر علاقوں میں درجہ حرارت یوں رہا: لیہہ منفی دو، اسکردو منفی ایک، راولاکوٹ اور پارا چنار صفر، اسلام آباد چھ، لاہور آٹھ، کراچی چودہ، پشاور سات اور کوئٹہ پانچ ڈگری سینٹی گریڈ۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button