اہم خبریںتازہ تریندنیا

آسٹریلیا: یہودیوں کے تہوار کی تقریب پر فائرنگ، 10 افراد ہلاک

آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے مشہور ساحلی علاقے بونڈی بیچ پر فائرنگ کے واقعے میں 10 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ یہودیوں کے ایک تہوار کی تقریب کے دوران اس وقت پیش آئی جب دو مسلح افراد نے اچانک شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ واقعے کے نتیجے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک حملہ آور بھی شامل ہے، جبکہ دوسرے مسلح شخص کو پولیس نے موقع پر کارروائی کرتے ہوئے حراست میں لے لیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
واقعے کے بعد پولیس نے بونڈی بیچ اور اطراف کے علاقوں کو گھیرے میں لے لیا ہے اور شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تاحکم ثانی علاقے سے دور رہیں۔ سیکیورٹی اداروں کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ حملے کے محرکات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال پر قابو پا لیا گیا ہے تاہم احتیاطی تدابیر کے طور پر سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button