اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں منفی رجحان کے باعث وفاقی حکومت 16 دسمبر 2025 سے شروع ہونے والے اگلے 15 دن کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر غور کر رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 0.36 روپے فی لیٹر کی معمولی کمی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11.85 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔
ماہرین کے مطابق اس کمی کا مقصد صارفین پر مالی بوجھ کو کم کرنا اور مارکیٹ میں توازن برقرار رکھنا ہے۔






