اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

اسلام آباد: پاکستانی صارفین کے لیے خوشخبری ہے کہ آئندہ چند روز میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق 16 دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے فی لیٹر تک کمی کی جا سکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ متعلقہ اداروں نے قیمتوں میں کمی سے متعلق ابتدائی ورکنگ مکمل کر لی ہے۔ مجوزہ ورکنگ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 36 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 85 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 11 روپے 70 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 1 پیسہ فی لیٹر کمی متوقع ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) 15 دسمبر کو قیمتوں سے متعلق سمری منظوری کے لیے وزیراعظم کو ارسال کرے گی۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد پیٹرولیم ڈویژن نئی قیمتوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

اگر مجوزہ کمی کی منظوری دے دی گئی تو پیٹرول کی نئی قیمت 263 روپے 9 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 267 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہو جائے گی۔ اسی طرح مٹی کا تیل 181 روپے 16 پیسے اور لائٹ ڈیزل 153 روپے 76 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button