اہم خبریںتازہ تریندنیا

جاپان میں 6.7 شدت کا زلزلہ، لوگوں میں خوف و ہراس، سونامی کا خطرہ نہیں

جاپان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ رپورٹ کے مطابق زلزلہ شمال مشرقی جاپان میں آیا، تاہم خوش قسمتی سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

حکام نے بتایا کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.7 ریکارڈ کی گئی، جبکہ صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد اعلان کیا گیا کہ زلزلے کے بعد سونامی کا کوئی خطرہ نہیں۔

زلزلے کے بعد امدادی اداروں کو الرٹ کردیا گیا ہے جبکہ مقامی افراد کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button