اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

فیض حمید کی سزا تاریخی اور درست فیصلہ ہے، فیصل واوڈا کا ردعمل بھی آ گیا

اسلام آباد: سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائے جانے کے بعد سینیٹر فیصل واوڈا نے اسے تاریخی اور درست فیصلہ قرار دیا ہے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ یہ ایک منطقی انجام ہے اور سزا اور جزا کے نظام سے کوئی بالاتر نہیں، پاکستان میں قانون سب کے لیے برابر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے لیے یہ ایک خوش آئند اور مضبوط پیغام ہے کہ جو بھی ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا، اسے جواب ملے گا۔

انہوں نے بتایا کہ فیض حمید نے اپنی حدود سے تجاوز کیا، سیاست اور بغاوت میں ملوث رہے، اور یہی وجہ ہے کہ انہیں سزا دی گئی۔ فیصل واوڈا نے چیف آف ڈیفنس اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ پورے ملک کو یہ واضح پیغام پہنچا ہے کہ قانون سے کوئی بالاتر نہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button