اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

آئی ایم ایف کا پاکستان کے معاشی رجحانات پر تازہ تجزیہ: مہنگائی میں اضافہ، معیشت میں معمولی بہتری کی توقع

اسلام آباد: انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں آئندہ مدت میں مہنگائی میں اضافہ ہو سکتا ہے، اور شرح مہنگائی 4.5 فیصد سے بڑھ کر 6.3 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق جون 2026 میں مہنگائی کی شرح 8.9 فیصد تک جا سکتی ہے، جبکہ جون 2025 میں یہ 3.2 فیصد تھی۔

آئی ایم ایف نے گزشتہ دو سال کی معاشی کارکردگی اور رواں مالی سال کی پروجیکشنز بھی جاری کی ہیں۔ ادارے کا کہنا ہے کہ مالی سال 2026 میں معاشی ترقی کی شرح 3.2 فیصد تک پہنچنے کی توقع ہے، اور بیروزگاری کی شرح 8 فیصد سے کم ہو کر 7.5 فیصد ہو سکتی ہے۔

مالی سال 2026 میں معیشت میں ٹیکسوں کا حصہ 16.3 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے، جو مالی سال 2025 میں 15.9 فیصد تھا۔ آئی ایم ایف کے مطابق مالی سال 2026 میں مالیاتی خسارہ 4 فیصد تک ہو سکتا ہے، جبکہ مالی سال 2025 میں یہ 5.4 فیصد تھا۔

ادارے نے قرضوں کی صورتحال پر بھی روشنی ڈالی، مالی سال 2026 میں معیشت پر قرضوں کا بوجھ 69.6 فیصد تک پہنچ سکتا ہے، جبکہ مالی سال 2025 میں یہ 70.6 فیصد تھا۔ غیرملکی قرضے مالی سال 2026 میں معیشت کا 22.5 فیصد رہ سکتے ہیں، جو مالی سال 2025 میں بھی یہی تناسب تھا۔

آئی ایم ایف کے مطابق سرمایہ کاری کی شرح مالی سال 2026 میں 0.5 فیصد ہو سکتی ہے، جبکہ مالی سال 2025 میں یہ 0.6 فیصد تھی۔ زرمبادلہ ذخائر 17.8 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے، جو مالی سال 2025 میں 14.5 ارب ڈالر تھے۔

آئی ایم ایف کی رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ اگرچہ پاکستان کی معیشت میں کچھ استحکام کی توقع ہے، مگر مہنگائی میں اضافے کے خدشات حکومت اور صارفین کے لیے چیلنجز پیدا کر سکتے ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button