اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ متوقع، ای سی سی نے منافع بڑھانے کی منظوری دے دی

اسلام آباد: آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سیز) اور پیٹرولیم ڈیلرز کے منافع میں اضافے کی منظوری کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پیٹرولیم مصنوعات پر او ایم سیز اور ڈیلرز کے مارجن میں 5 سے 10 فیصد اضافہ منظور کر لیا ہے، جس کے بعد فی لیٹر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں تقریباً 2 روپے 56 پیسے تک اضافہ متوقع ہے۔

ای سی سی کا اجلاس وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہوا، جس میں پیٹرول اور ڈیزل پر او ایم سیز اور ڈیلرز کے منافع میں اضافے کی منظوری دی گئی۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button