اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان موسمیاتی تبدیلی کے شعبے میں تعاون کا معاہدہ طے پا گیا

اسلام آباد: پاکستان اور برطانیہ کے مابین ماحولیاتی تبدیلی کے شعبے میں تعاون کے منصوبے پر معاہدہ طے پا گیا ہے۔ وفاقی وزیر مصدق ملک اور برطانیہ کی وزیر عزیر ڈویلپمنٹ نے تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کئی سالوں سے موسمیاتی تبدیلیوں کے شعبے میں تعاون کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے برے اثرات سے شدید متاثر ہو رہا ہے، جس کے نتیجے میں 4700 افراد سیلابوں میں جاں بحق اور 17 ہزار افراد زخمی یا معذور ہوئے، جبکہ 40 ملین افراد بے گھر ہوئے۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سیلابوں سے ہونے والا نقصان ملک کے جی ڈی پی کا بڑا حصہ بنتا ہے۔

برطانیہ کی وزیر پلاننگ نے کہا کہ یوکے پاکستان گرین کمپیکٹ معاہدہ ماحولیات کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے اور دونوں ممالک اس پروگرام کے تحت مل کر کام کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پروگرام کا مقصد دونوں ممالک کے لوگوں کو موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات سے بچانا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button