اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ
پنجاب اسمبلی میں بانی پی ٹی آئی پر پابندی کی قرارداد منظور
لاہور: پنجاب اسمبلی نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی عائد کرنے سے متعلق قرارداد کثرتِ رائے سے منظور کر لی۔
قرارداد مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی طاہر پرویز نے پیش کی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ملک کے خلاف بیان بازی کرکے انتشار پھیلانے والی جماعت اور اس کے بانی و قائد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پابندی عائد کی جائے۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ جو بھی سیاسی یا غیر سیاسی رہنما پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے خلاف بیانات دیتے ہیں، ان کے خلاف ملکی قوانین کے مطابق کارروائی کی جائے اور انہیں قرارِ واقعی سزا دی جائے۔
ایوان نے اپنے مؤقف میں مزید کہا کہ پاکستان کے استحکام اور حفاظت کے لیے خدمات انجام دینے والے قومی اداروں، ان کے جوانوں اور قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا جاتا ہے۔






