اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

نومبر میں اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے 3.2 ارب ڈالر ترسیلات زر بھیجی گئیں

اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق نومبر میں اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے 3 ارب 20 کروڑ ڈالر ترسیلات زر کے طور پر وطن بھیجے گئے۔ ماہانہ بنیاد پر یہ رقم 6.7 فیصد کم رہی، تاہم سالانہ بنیاد پر 9.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ماہرین کے مطابق نومبر میں ترسیلات زر میں کمی بنیادی طور پر خلیجی ممالک سے کم ڈالرز آنے کی وجہ سے ہوئی، جبکہ سالانہ بنیاد پر اضافہ مستحکم ایکسچینج ریٹ کے اثرات کی وجہ سے دیکھا گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق سعودی عرب سے پاکستانیوں نے نومبر میں 75 کروڑ ڈالر ترسیلات بھیجی، جو ماہانہ بنیاد پر 10 فیصد کمی ظاہر کرتی ہے۔ اسی طرح متحدہ عرب امارات سے 67 کروڑ 50 لاکھ، برطانیہ سے 48 کروڑ اور امریکہ سے 28 کروڑ ڈالر وطن بھیجے گئے۔ عمان سے ترسیلات میں 22 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ یو اے ای سے 4 فیصد کمی ہوئی۔

رواں مالی سال کے پانچ ماہ میں اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی مجموعی ترسیلات زر کا حجم 16 ارب 14 کروڑ ڈالر رہا، جو سالانہ بنیاد پر 9.3 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ خلیجی ممالک سے کم ترسیلات زر کے باوجود مستحکم ایکسچینج ریٹ اور دیگر ذرائع کی وجہ سے مجموعی سالانہ بنیاد پر اضافہ برقرار رہا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button