ویب ڈیسک: برطانیہ میں شدید موسمی صورتحال کے پیش نظر میٹ آفس نے "ڈینجر فار لائف” الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے بعض علاقوں میں بارش کے بعد سیلاب کا خدشہ ہے، جبکہ سیلابی ریلے رہائشی علاقوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ اسکاٹ لینڈ میں ہوائیں 145 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کی توقع ہے۔
دوسری جانب سعودی عرب کے شہر ربیغ میں طوفانی بارش نے بھی شدید تباہی مچادی ہے۔ متعدد عمارتوں کی چھتیں گر گئیں اور ملبے تلے آ کر کئی گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔ تیز ہواؤں کے ساتھ بارش نے شہری اور صحرائی علاقے زیر آب کر دیے۔
شدید بارش برسانے والا یہ موسمی سسٹم دیگر شہروں کی جانب بھی بڑھ رہا ہے۔ خراب موسم کے باعث جدہ اور ربیغ میں آج تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔






