اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ڈالر کی قیمت میں کمی
ویب ڈیسک: کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ 69 ہزار کی سطح کو چھو لیا۔
کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 980 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے انڈیکس ایک لاکھ 69 ہزار 283 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان رہا تھا، اور کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 68 ہزار 303 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب، ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق، انٹر بینک میں ڈالر ایک پیسے سستا ہو کر 280 روپے 40 پیسے پر پہنچ گیا۔
ماہرین کے مطابق، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی اور ڈالر کی قدر میں کمی سرمایہ کاروں کے اعتماد کی عکاس ہے اور مارکیٹ میں مثبت ماحول کی نشاندہی کرتی ہے۔






