اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

کے پی میں گورنر راج کا امکان، صوبائی حکومت نے تعاون نہ کیا تو مجبوری ہوگی: فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اگر صوبائی حکومت نے وفاق کے ساتھ تعاون نہ کیا تو گورنر راج نافذ کرنا مجبوری بن جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئین میں اس آپشن کی گنجائش موجود ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کے پی حکومت کو وفاق کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے، مگر اگر پی ٹی آئی ہٹ دھرمی دکھائے گی تو گورنر راج سے گریز ممکن نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اب فیصلہ عوام نے کرنا ہے، سڑکوں نے نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس بار اسلام آباد مارچ نہیں ہوگا اور اگر کوشش کی گئی تو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

گورنر نے مزید کہا کہ ’’جو شخص کہتا تھا کہ گورنر ہاؤس کا پیٹرول بند کر دوں گا، آج وہ کہاں ہے؟‘‘۔ ان کے مطابق پی ٹی آئی ایک سزایافتہ شخص کو پارٹی اور ملک چلانے دینا چاہتی ہے، جبکہ ایسے شخص کو اپنی سزا بھگتنا ہوگی۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button