اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ
مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی بلا مقابلہ سینیٹر منتخب
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما عابد شیر علی پنجاب کی جنرل نشست پر ہونے والے سینیٹ کے ضمنی انتخاب میں بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئے۔ کامیابی کا باضابطہ اعلان الیکشن کمیشن آف پاکستان جلد کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق عابد شیر علی نے سینیٹ کی جنرل نشست کے لیے اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے تھے۔ پنجاب کی اس نشست کے لیے مجموعی طور پر تین امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے جن میں عابد شیر علی، احسن افضل خان اور عبدالجبار شامل تھے۔
جانچ پڑتال کے مرحلے کے بعد احسن افضل خان اور عبدالجبار نے اپنے کاغذاتِ نامزدگی واپس لے لیے، جس کے نتیجے میں عابد شیر علی بلا مقابلہ کامیاب قرار پائے۔ تحریک انصاف کی جانب سے کوئی امیدوار میدان میں نہیں اترا۔
یہ نشست مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما عرفان صدیقی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔






