اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ
ژوب میں ٹریفک حادثہ؛ مزید 3 افراد دم توڑ گئے، مجموعی ہلاکتیں 5 ہو گئیں
بلوچستان کے ضلع ژوب میں قومی شاہراہ پر پیش آنے والے خوفناک ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے مزید 3 افراد دورانِ علاج دم توڑ گئے، جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔
ڈی ایچ کیو اسپتال ژوب کے مطابق حادثے کے 8 زخمی اب بھی زیرِ علاج ہیں، جن میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بس اور گاڑی کے درمیان تصادم آج صبح پیش آیا تھا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔
انتظامیہ نے مزید بتایا کہ جاں بحق اور زخمی افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ پولیس کے مطابق حادثے کے اسباب کی تحقیقات جاری ہیں۔






