اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں تقریب، گارڈ آف آنر پیش
راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں ایک پروقار گارڈ آف آنر کی تقریب منعقد ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرات، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز کو تینوں مسلح افواج کے دستوں نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ یہ تقریب اُن کی بطور پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز تقرری کے موقع پر منعقد کی گئی۔
تقریب میں چیف آف نیول اسٹاف، چیف آف ایئر اسٹاف سمیت اعلیٰ عسکری حکام نے شرکت کی۔ اعزازی دستے نے مہمانِ خصوصی کو جنرل سلامی پیش کی، جبکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے گارڈ آف آنر کا معائنہ بھی کیا۔ پروقار تقریب میں ملک کی تینوں مسلح افواج کے اعلیٰ افسران کی بڑی تعداد موجود تھی۔






