اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

عمران خان ایک ذہنی مریض ہے خان نہیں تو کچھ نہیں والی سوچ پر لعنت بھیجتے ہیں، وزیر اطلاعات

لاہور میں ن لیگی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور سابقہ پی ٹی آئی حکومت پر شدید تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ “پی ٹی آئی قیادت نے خیبر پختونخوا میں ساڑھے 12 سال حکومت کی لیکن ایک بھی بڑا ترقیاتی منصوبہ نہ دے سکی، صوبے کو کھنڈر بنا دیا گیا اور اسپتال تک نہیں بنائے گئے۔”

عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں فرانزک لیب سمیت کئی بڑے منصوبے مکمل کیے جبکہ خیبر پختونخوا میں موجودہ حکومت عوام کو کسی قسم کا ریلیف دینے میں ناکام رہی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے دعویٰ کیا کہ پشاور میں ہونے والا حکومتی جلسہ عوام نے مسترد کردیا۔ انہوں نے عمران خان پر 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس سمیت مختلف الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ “ملک کی معیشت کو نقصان پہنچانے والے آج جیل میں بیٹھ کر خود کو معصوم ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ ملکی دفاع کیلئے قربانیاں دی ہیں اور بھارت کو عبرتناک شکستیں دی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ “چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں دشمن پر خوف طاری ہے۔”

عطا اللہ تارڑ نے الزام عائد کیا کہ تحریک انصاف کی قیادت اور ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ریاستی اداروں کے خلاف پروپیگنڈا چلاتے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 9 مئی کے واقعات میں پی ٹی آئی کی قیادت اور ان کی خواتین رہنماؤں کی موجودگی کے شواہد موجود ہیں۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سابقہ حکومت نے بھارت کے خلاف کوئی مؤثر ردعمل نہیں دیا اور نہ ہی کشمیر کے مسئلے پر مؤقف کو مضبوطی سے پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ “یہ لوگ اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے فوج پر الزام تراشی کرتے ہیں، جس پر انہیں شرم آنی چاہیے۔”

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button