وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ جاری بیان کے مطابق، یہ چھٹیاں 22 دسمبر سے 10 جنوری تک ہوں گی۔
وزیرِ تعلیم نے کہا کہ اسموگ کی صورتحال بہتر ہونے پر تعطیلات میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ شیڈول حتمی ہے اور تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق 11 جنوری سے دوبارہ کھلیں گے۔
محکمہ تعلیم نے والدین، طلبہ اور اساتذہ سے اپیل کی ہے کہ وہ موسمِ سرما میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور چھٹیوں کے دوران تعلیمی سرگرمیوں کو ممکن حد تک جاری رکھیں۔






