چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی لندن پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے خصوصی روڈ شو میں شرکت کریں گے۔
پی ایس ایل روڈ شو کا انعقاد کل تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کیا جائے گا۔ اس تقریب میں کرکٹ کی دنیا سے تعلق رکھنے والے عظیم اور معروف کھلاڑی بھی شریک ہوں گے، جو پاکستان کی فرنچائز کرکٹ لیگ کے عالمی سطح پر فروغ کے لیے اہم کردار ادا کریں گے۔
روڈ شو کے دوران پی ایس ایل کی آنے والی سرگرمیوں، ٹیموں اور بین الاقوامی کرکٹ ستاروں کی شرکت کے حوالے سے اہم اعلانات متوقع ہیں۔ چیئرمین پی سی بی کی شرکت کو لیگ کے عالمی تشخص کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔





