اہم خبریںتازہ تریندنیا

بھارت میں انڈیگو ائیر کی پائلٹس کی قلت، سینکڑوں پروازیں منسوخ

نئی دہلی: بھارت میں انڈیگو ائیر کی انتظامی غفلت کے باعث پائلٹس کے اوقات کار کا تعین تاحال نہیں ہو سکا، جس کے نتیجے میں آج بھی ملک بھر میں سینکڑوں پروازیں منسوخ ہو گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انڈیگو ائیر کی فلائٹ آپریشنز کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہیں اور بحران کے پانچویں روز بھی ملک بھر کی مقامی پروازیں پائلٹس کی کمی کی وجہ سے منسوخ کی گئی ہیں۔ انڈیگو روزانہ تقریباً 400 طیاروں کے ذریعے 2300 پروازیں آپریٹ کرتی ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نئی دہلی، ممبئی، پونے، بنگلورو، چنئی، حیدرآباد اور گجرات کے ائیرپورٹس سے 400 سے زائد پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں، جس کے باعث ہزاروں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق بھارتی حکام نے فضائی سفر کو مزید محفوظ بنانے کے لیے پائلٹس کے اوقات کار پر نئی پابندیاں عائد کی ہیں۔ انڈیگو ائیر لائن نے اعتراف کیا کہ یکم نومبر کی ڈیڈلائن سے پہلے وہ قواعد کے نفاذ کے لیے مناسب تیاری نہیں کر سکی، جس کے نتیجے میں دسمبر کے مصروف ٹریول سیزن کے آغاز سے قبل بڑے پیمانے پر پروازیں منسوخ ہوئیں اور ہزاروں مسافر ائیرپورٹس پر پھنس گئے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button