واشنگٹن:
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فیفا کی جانب سے پہلے فیفا پیس پرائز (FIFA Peace Award) سے نواز دیا گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق یہ ایوارڈ فیڈریشن آف انٹرنیشنل فٹبال (فیفا) کے صدر نے انہیں خصوصی تقریب کے دوران دیا۔
فیفا نے امریکی صدر کی عالمی سطح پر ’’تنازعات کے حل کے لیے کی جانے والی کوششوں‘‘ کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک–بھارت جنگ سمیت آٹھ بڑے تنازعات میں کشیدگی کم کروانے میں کردار ادا کیا، جب کہ غزہ میں جنگ بندی اور مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے ابراہم معاہدے کی تشکیل بھی ان کی نمایاں کوششوں میں شامل ہے۔
ایوارڈ وصول کرنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس اعزاز کو اپنی زندگی کے اہم ترین ایوارڈز میں سے ایک قرار دیا۔






