اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پر پی ٹی آئی کا شدید ردعمل، تمام الزامات مسترد

اسلام آباد:
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پر سخت ردعمل دیتے ہوئے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا اور مؤقف اختیار کیا کہ عمران خان کو ریاست کے لیے خطرہ قرار دینا حقیقت کے برخلاف بیانیہ ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ اختلافِ رائے کو دشمنی سمجھنا اور سیاسی معاملات میں اداروں کی شمولیت جمہوری اقدار کے منافی ہے۔ بیان کے مطابق ریاستی بیانیے کو سیاسی زاویہ دینا قومی یکجہتی کو کمزور کرتا ہے جبکہ منتخب سیاسی قیادت کے خلاف جارحانہ زبان سیاسی ماحول کو مزید کشیدہ کرتی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ موجودہ بحرانوں کے دوران ترجیحات درست کرنے کی ضرورت ہے۔ پی ٹی آئی کے مطابق ایک شخص کو ہدف بنا کر ملک کی سیاسی حقیقت تبدیل نہیں کی جا سکتی۔ پارٹی کا مؤقف ہے کہ بانی پی ٹی آئی ہمیشہ یہ مؤقف رکھتے آئے ہیں کہ "فوج مضبوط ہوگی تو پاکستان مضبوط ہوگا”۔

بھارتی جارحیت کے تناظر میں شریف خاندان پر تنقید

پی ٹی آئی نے اپنے بیان میں بھارتی حملوں کے دوران شریف خاندان کی خاموشی کو افسوسناک قرار دیا اور دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی نے جیل میں ہونے کے باوجود پاک فوج کی بھرپور حمایت کی تھی۔
پارٹی نے یہ بھی کہا کہ آج عمران خان کی بہنوں کی میڈیا موجودگی پر اعتراض کیا جا رہا ہے مگر ماضی میں نواز شریف اور دیگر رہنماؤں کی بھارتی صحافیوں کے ساتھ تصاویر ریکارڈ پر موجود ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button