اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

کرغزستان کے صدر کی وزیراعظم ہاؤس آمد، گارڈ آف آنر پیش

اسلام آباد: کرغزستان کے صدر صادر ژپاروف کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں انہیں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مہمان صدر کا گرمجوشی سے استقبال کیا اور صدر ژپاروف نے اپنے وفد کے ارکان کا تعارف کرایا۔

یہ کرغزستان کے صدر کا پہلا سرکاری دورہ پاکستان ہے۔ واضح رہے کہ صدر ژپاروف گزشتہ روز اسلام آباد پہنچے تھے، جہاں ان کا گن سلیوٹ کے ساتھ استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف بھی موجود تھے۔

یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے حوالے سے اہم تصور کیا جا رہا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button