انگلینڈ میں بدھ کی رات آنے والے زلزلے نے عوام میں اضطراب پیدا کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلہ رات 11 بج کر 23 منٹ پر لنکاشائر میں تقریباً 3 کلومیٹر گہرائی میں آیا۔
زلزلے کے جھٹکے ساؤتھ لیکس، لنکاشائر، کینڈل اور الورفسٹن سمیت 20 کلومیٹر کے علاقے تک محسوس کیے گئے۔ برطانوی جیولوجیکل سوسائٹی کے مطابق زلزلے کی شدت 3.3 ریکارڈ کی گئی، جبکہ کچھ رپورٹس میں اسے 3.4 شدت کا بھی بتایا گیا ہے۔ ایک ہزار سے زائد شہریوں نے جھٹکے محسوس ہونے کی اطلاع دی۔
رپورٹس کے مطابق یہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران برطانیہ میں آنے والا دوسرا زلزلہ ہے۔
حکام کے مطابق اس نوعیت کا زلزلہ عام طور پر نقصان کا باعث نہیں بنتا، تاہم شہریوں کو محتاط رہنے اور صورتحال پر نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔






