اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ
شہری فی لیٹر پیٹرول پر کتنا ٹیکس دیتے ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں
اسلام آباد: پاکستانی شہریوں کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر دیے جانے والے ٹیکسز کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 37 فیصد ٹیکسز شامل ہیں۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 96 روپے 28 پیسے ٹیکس کی مد میں شامل ہیں۔ جبکہ ایک لیٹر ڈیزل میں 34 فیصد ٹیکسز عائد ہیں، یعنی ہر لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 94 روپے 92 پیسے ٹیکس کے طور پر شامل ہیں۔
پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع نے بتایا کہ یہ ٹیکسز کسٹمز ڈیوٹی، پیٹرولیم لیوی اور کلائمیٹ لیوی کی مد میں عائد کیے گئے ہیں، جو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کا بڑا حصہ بنتے ہیں۔






