اہم خبریںتازہ تریندنیا

امریکا میں شدید برفانی طوفان، نظامِ زندگی متاثر

امریکا کی کئی ریاستیں شدید برفانی طوفان کی لپیٹ میں آگئی ہیں جہاں دو فٹ سے زائد برف نے عمارتوں، گھروں اور سڑکوں کو ڈھانپ لیا ہے۔ مختلف ریاستوں میں برفباری اور یخ بستہ ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث معمولاتِ زندگی شدید طور پر متاثر ہو رہے ہیں۔

نیو یارک، الینوائے اور مشی گن میں ہر سو سفیدی چھائی ہوئی ہے جبکہ الاسکا میں شدید برفباری کے بعد درجہ حرارت نقطۂ انجماد سے نیچے گر گیا ہے۔ خراب موسم کے باعث ملک بھر میں ہزاروں پروازیں منسوخ اور متعدد تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق شکاگو میں رواں سال نومبر کے دوران سب سے زیادہ برفباری کا نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔ شکاگو ایئرپورٹ پر اب تک 8.4 انچ برف پڑ چکی ہے، جس کے سبب سینکڑوں پروازیں منسوخ یا تاخیر سے چلائی گئیں۔

امریکی محکمۂ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ دنوں میں بارشوں، تیز یخ بستہ ہواؤں اور مزید برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔ کینساس، نیبرسکا اور مشرقی ساحلی ریاستوں میں بھی برفانی طوفان کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ پینسلوینیا اور نیوجرسی میں 6 انچ یا اس سے زائد برف پڑنے کی توقع ہے۔

دوسری جانب برطانیہ میں بھی شدید موسم کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق 9 اور 10 دسمبر کو انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ میں برفباری کا امکان ہے، جس کے باعث شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button