اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

خیبر پختونخوا میں افغان مہاجرین کے کیمپ اب تک قائم ہیں: وزیر داخلہ محسن نقوی

لاہور: وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں افغان مہاجرین کے کیمپ اب تک موجود ہیں اور انہیں ختم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نوشہرہ اور خیبر کے کیمپ کو ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا ہے اور وہ ابھی تک آپریشنل نہیں ہیں۔

محسن نقوی نے اسلام آباد میں حالیہ خودکش حملے کے حوالے سے کہا کہ اس میں افغانی ملوث تھے اور پولیس افسران پر یہ ذمہ داری عائد کی جا رہی ہے کہ وہ افغان مہاجرین کو تلاش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ملک بھر میں افغان مہاجرین کا انخلا جاری ہے اور ہر ممکن صورت میں انہیں واپس بھیجنا ہے، کیونکہ مزید بم دھماکوں کا خطرہ برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

وزیر داخلہ نے کہا: "ہمیں واضح طور پر پتہ ہے کہ دہشت گردی کے پیچھے کون ہے۔ پہلے آپ ہمارے مہمان تھے، اب نہیں ہیں، خود عزت سے واپس چلے جائیں۔”

محسن نقوی نے ایف آئی اے کے اقدامات کے بارے میں بھی کہا کہ ایک دن میں 50 سے 70 افراد کو آف لوڈ کیا جاتا ہے، اور کبھی کبھار کوئی شخص ایک جگہ سے روکا گیا تو دوسری جگہ سے چلا جاتا ہے، اس لیے یہ کہنا مناسب نہیں کہ ایف آئی اے کے اہلکار مکمل طور پر فرشتے ہیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر غلط خبروں کی پھیلاؤ پر بھی تشویش ظاہر کی اور کہا کہ اگر کسی کے پاس ثبوت ہیں تو ضرور پیش کریں، لیکن سوشل میڈیا پر 90 فیصد خبریں غلط ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ نیشنل میڈیا پر غلط خبر پر پیمرا نوٹس لیتا ہے، لیکن سوشل میڈیا پر لوگ جو چاہیں خبر نشر کر دیتے ہیں، جس پر کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا: "سوشل میڈیا پر جھوٹی خبروں کی اجازت نہیں دی جائے گی اور جھوٹی خبر پھیلانے والے صحافی نہیں ہیں۔”

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button