ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ میں 4 روزہ قیام کے بعد آج وطن واپس روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم آج رات پاکستان پہنچیں گے۔
لندن میں قیام کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کے 7 میڈیکل اپوائنٹمنٹس ہوئے، جنہیں انہوں نے باقاعدگی سے مکمل کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے مختلف وفود سے اہم ملاقاتیں بھی کیں جن میں ملکی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم کی واپسی پر حکومتی اور سیاسی رہنماؤں کی جانب سے استقبال کی تیاری کی جارہی ہے۔






