اہم خبریںتازہ ترینتعلیم

میٹرک کے امتحانات دینے والے طلبہ کیلئے اہم خبر

ویب ڈیسک: پنجاب بھر کے میٹرک کے طلبا و طالبات کے لیے اہم اعلان سامنے آگیا ہے۔ پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمینز (PBCC) نے میٹرک سالانہ امتحانات 2026 کے داخلہ شیڈول میں توسیع کر دی ہے۔ اس سلسلے میں نیا نوٹی فکیشن 26 نومبر 2025 کو جاری کیا گیا۔

نئے جاری کردہ شیڈول کے مطابق:

سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ
27 نومبر سے بڑھا کر 10 دسمبر 2025 کر دی گئی۔

ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ جمع کرانے کی آخری تاریخ
11 دسمبر سے بڑھا کر 23 دسمبر 2025 کر دی گئی۔

ٹرپل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کا نیا وقت
24 دسمبر سے بڑھا کر 6 جنوری 2026 مقرر کیا گیا ہے۔

پی بی سی سی نے یہ بھی تصدیق کی ہے کہ میٹرک پارٹ ٹو (سالانہ اول) کے امتحانات کا آغاز 3 مارچ 2026 سے ہوگا۔

نوٹی فکیشن تمام تعلیمی بورڈز، کنٹرولرز آف امتحانات اور متعلقہ حکام کو ارسال کر دیا گیا ہے تاکہ نئی تاریخوں کے مطابق عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔ حکام کے مطابق اس فیصلے کا مقصد طلبہ اور والدین کو سہولت فراہم کرنا اور داخلہ جمع کرانے میں پیش آنے والی مشکلات کو کم کرنا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button