اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی: بارش اور برفباری کا امکان، ملک بھر میں موسم سرد اور خشک رہے گا

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری سے متعلق پیشگوئی جاری کردی ہے۔ محکمے کے مطابق آج اسلام آباد سمیت بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ پہاڑی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق:

اسلام آباد اور ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کی توقع ہے۔

مری، گلیات اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

پنجاب کے مختلف اضلاع میں دھند اور اسموگ چھائے رہنے کا امکان ہے، جن میں سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، گوجرانوالہ اور گجرات شامل ہیں۔

جہلم، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال، ملتان، خانیوال، لیہ، کوٹ ادو اور بہاولپور کے علاقوں میں صبح و رات کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ:

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ صبح اور رات کے وقت سرد رہنے کا امکان ہے۔

بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد اور خشک رہے گا۔

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد جبکہ مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے گا۔

اس کے علاوہ، محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ پانچ اور چھ دسمبر کو گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر کے چند مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو دھند کے باعث احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور سرد موسم کے پیشِ نظر مناسب گرم لباس استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button