اہم خبریںدنیا

پوپ لیو کا استنبول کی تاریخی نیلی مسجد کا دورہ

ترکیہ کے دورے کے آخری روز رومن کیتھولک مسیحیوں کے پیشوا پوپ لیو نے استنبول کی عالمی شہرت یافتہ نیلی مسجد (بلو مسجد) کا دورہ کیا۔ یہ دورہ اس لیے بھی اہم قرار دیا جا رہا ہے کہ پوپ لیو کے عہدہ سنبھالنے کے بعد کسی مسجد کا یہ پہلا دورہ تھا۔

مذہبی امور کے صدر نے پوپ لیو کو نیلی مسجد کی تاریخی، ثقافتی اور مذہبی اہمیت سے متعلق بریفنگ دی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق پوپ لیو نے مسجد میں داخل ہوتے وقت احتراماً اپنے جوتے اتارے، تاہم انہوں نے مسجد میں دعا نہیں کی۔

نیلی مسجد، جو 1617ء میں خلافتِ عثمانیہ کے دور میں تعمیر ہوئی، ترکیہ کی عظیم اور تاریخی ترین اسلامی تعمیرات میں شمار ہوتی ہے۔ اس کا یہ دورہ مختلف مذاہب کے درمیان ہم آہنگی اور مکالمے کے پیغام کو مزید مضبوط بنانے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button