امریکی ریاست کیلیفورنیا میں سالگرہ کی ایک فیملی تقریب اس وقت خوفناک سانحے میں بدل گئی جب نامعلوم حملہ آور کی فائرنگ سے چار افراد ہلاک اور دس زخمی ہو گئے، جن میں بچے بھی شامل ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق حملہ آور فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گیا، جس کی تلاش کے لیے پولیس نے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
ابتدائی تحقیقات میں مقامی حکام نے اس واقعے کو ٹارگیٹڈ اٹیک قرار دیا ہے۔ شیرف آفس نے مزید شواہد اکٹھے کرتے ہوئے حملے کی وجہ اور ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات تیز کر دی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبکہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں چند کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔






