اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ
پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان یکم دسمبر سے قیمتوں میں نمایاں کمی متوقع
ویب ڈیسک: ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عوام کیلئے ریلیف آنے کا امکان ہے۔ صنعتی اور سرکاری ذرائع کے مطابق یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 35 پیسے تک کمی متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تیل کی عالمی سپلائی میں اضافے کے باعث یہ کمی ممکن بن رہی ہے۔ اندازوں کے مطابق:
پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 70 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 28 پیسے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔
لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں سب سے زیادہ 6 روپے 35 پیسے فی لیٹر کمی ہو سکتی ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 0.73 روپے کمی کا امکان ہے، جس کے بعد نئی ممکنہ قیمت 193.61 روپے فی لیٹر ہو گی۔
ماہرین کے مطابق قیمتوں میں یہ کمی عالمی منڈی میں خام تیل کی صورتحال بہتر ہونے کے باعث متوقع ہے، جس سے مقامی صارفین کو بھی فائدہ پہنچے گا۔






