اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

50 روز سے تجارتی گزرگاہ بند ،پاک افغان طورخم بارڈر آج انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کھلنے کا امکان

پاک افغان طورخم بارڈر کو 50 روز بعد آج انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کھولے جانے کا امکان ہے۔ سرحدی کشیدگی کے باعث بند کی گئی اس اہم تجارتی گزرگاہ پر دونوں اطراف ہزاروں کی تعداد میں کارگو گاڑیاں پھنس چکی ہیں، جس سے امپورٹ، ایکسپورٹ اور ٹرانزٹ ٹریڈ شدید متاثر ہوئی ہے۔

کسٹم ذرائع کے مطابق پاکستان افغانستان کو سیمنٹ، ادویات، پھل اور سبزیاں برآمد کرتا ہے جبکہ افغانستان سے کوئلہ، خشک اور تازہ پھل درآمد کیے جاتے ہیں۔ طورخم بارڈر کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان یومیہ اوسطاً 85 کروڑ روپے کی دوطرفہ تجارت ہوتی ہے، جو بارڈر کی طویل بندش کے باعث تعطل کا شکار ہے۔

بارڈر کے کھلنے کے منتظر ڈرائیورز نے سخت مشکلات کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کھانے پینے کا کوئی خاطر خواہ بندوبست نہیں، خرچے کے پیسے بھی ختم ہو چکے ہیں اور شدید سرد موسم کے باعث کئی ڈرائیور بیمار پڑ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اگر آج سرحد کھلتی ہے تو انسانی بنیادوں پر پھنسے افراد اور گاڑیوں کو مرحلہ وار نکالا جائے گا، جبکہ تجارتی سرگرمیوں کی بحالی کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button