اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

لندن: وزیراعظم شہباز شریف کا طبی معائنہ، برطانیہ میں قیام میں توسیع

وزیراعظم شہباز شریف کا لندن میں طبی معائنہ ہوا ہے جس کے بعد انہوں نے برطانیہ میں اپنے قیام میں ایک روز کی توسیع کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف ایک روز قبل نجی دورے پر برطانیہ پہنچے تھے، جہاں لوٹن ایئرپورٹ پر پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل اور مسلم لیگ (ن) کی مقامی قیادت نے ان کا استقبال کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے لندن میں متعدد میڈیکل چیک اپس ہوئے جس کے باعث انہیں مزید وقت درکار تھا، لہٰذا انہوں نے اپنے قیام میں ایک دن کا اضافہ کر دیا۔
شیڈول کے مطابق وزیراعظم نے چار روزہ نجی دورہ مکمل کرنے کے بعد اتوار کو وطن واپس آنا تھا، تاہم اب ان کی واپسی پیر کی دوپہر لندن سے اسلام آباد روانگی کے ساتھ متوقع ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button