اہم خبریںتازہ تریندنیا

صدر پیوٹن کا بھارت دورہ: دفاعی تعاون پر زور، ایس-400 کی ترسیل پر وضاحت طلب

نئی دہلی: روس کے صدر ولادی میر پوٹن اگلے ماہ 4 سے 5 دسمبر کو بھارت کا دورہ کریں گے۔ بھارتی سیکرٹری دفاع راجیش کمار نے اس دورے سے متعلق بتایا کہ اگرچہ اس دوران کسی بڑے دفاعی اعلان کی توقع نہیں ہے، لیکن بھارتی حکومت روس کے ساتھ دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر زور دے گی۔

راجیش کمار نے کہا کہ صدر پیوٹن کے دورے کے دوران ایس-400 میزائل سسٹم پر کسی بڑی پیشرفت کی توقع نہیں، تاہم بھارت روس سے ایس-400 کی ترسیل میں تاخیر پر وضاحت طلب کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دورے کے دوران اضافی ایس-400 یونٹس کے آرڈر پر بھی بات ہو سکتی ہے، کیونکہ بھارت کی توجہ ہتھیاروں کی فراہمی میں تاخیر کو حل کرنے پر مرکوز ہے۔

انہوں نے کہا کہ زیر التوا سپلائی کے لیے ٹائم لائنز حاصل کرنے پر بھی توجہ دی جائے گی تاکہ دفاعی منصوبوں میں تاخیر نہ ہو۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button