اہم خبریںدنیا

پیوٹن کی امن امیدیں، زیلنسکی کا جنیوا میں مذاکرات کو حتمی شکل دینے کا اعلان

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین اور امریکا کے درمیان جاری بات چیت کے بعد یوکرین تنازع کے خاتمے کی امید ظاہر کی ہے۔

بشکیک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پیوٹن کا کہنا تھا کہ امریکا اور یوکرین کے درمیان زیرِ بحث امن تجاویز مستقبل میں یوکرین تنازع کے اختتام اور ایک ممکنہ امن معاہدے کی بنیاد بن سکتی ہیں۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ اگر بات چیت نتیجہ خیز ثابت نہ ہوئی تو روس جنگ جاری رکھے گا۔

پیوٹن کے مطابق اب تک ہونے والی گفتگو کسی باقاعدہ معاہدے کے لیے نہیں تھی بلکہ تنازع سے متعلق مسائل کے حل پر مبنی تھی۔

دوسری جانب یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے تصدیق کی ہے کہ یوکرین اور امریکی نمائندوں کی اہم ملاقات رواں ہفتے جنیوا میں ہوگی، جہاں امن معاہدے کو حتمی شکل دینے کی کوشش کی جائے گی۔

روس، امریکا اور یوکرین کے درمیان یہ پیش رفت خطے میں جاری جنگ کے مستقبل کے حوالے سے اہم موڑ تصور کی جا رہی ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button