اہم خبریںتازہ تریندنیا

چین میں ٹرین کے خوفناک حادثے میں 11 ورکرز ہلاک ہوگئے

ویب ڈیسک / بین الاقوامی خبر

بیجنگ:
چین میں ایک ٹرین خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 11 ریلوے ملازمین جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق افسوسناک واقعہ جنوب مغربی صوبے یونان میں جمعرات کی صبح پیش آیا، جہاں ایک ٹرین کی ٹکر سے ٹریک پر موجود تعمیراتی و معائنانہ عملے کے افراد ہلاک ہوگئے۔

کنمنگ ریلوے بیورو کے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ حادثے کا شکار ٹرین زلزلہ پیما آلات کی جانچ کے لیے استعمال کی جا رہی تھی۔ ٹرین معمول کے مطابق کنمنگ کے لوؤیانگ ٹاؤن اسٹیشن پر ایک موڑ کاٹتے ہوئے آگے بڑھ رہی تھی کہ اسی وقت تعمیراتی کارکن ٹریک پر داخل ہو گئے اور ٹرین ان سے ٹکرا گئی۔

واقعے کے بعد امدادی کارروائیاں فوری شروع کی گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے انکوائری بھی شروع کر دی گئی ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button