اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ
پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب اشتہاری قرار، پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کی ہدایت
اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے خلاف 4 اکتوبر کو ہونے والے احتجاج کے کیس میں عمر ایوب کو مقدمہ سے اشتہاری قرار دے دیا۔
عدالت نے عمر ایوب کی پراپرٹی کی تفصیلات بھی طلب کر لیں اور ان کا پاسپورٹ و شناختی کارڈ بلاک کرنے کی ہدایت جاری کی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی، جس میں عمر ایوب کے خلاف تھانہ نون میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔






