اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی لہر برقرار، شدید بارشوں کا امکان — محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

اسلام آباد — محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سردی برقرار رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے وقت دھند چھائے رہنے کی توقع ہے، جبکہ آئندہ چند روز کے دوران شمالی علاقوں میں دن اور رات کے درجہ حرارت میں مزید کمی ہو سکتی ہے۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے کئی حصوں میں دھند کی شدت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔ اسکردو میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ادھر بلوچستان میں سردی کے ساتھ بارشوں کا نیا سلسلہ بھی متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے دسمبر میں مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ مغربی ہواؤں کا طاقتور سلسلہ 6 سے 10 دسمبر کے دوران بلوچستان میں داخل ہوگا، جس کے بعد بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے پورے مہینے جاری رہنے کا امکان ہے۔

بارشیں ژوب، شیرانی، موسیٰ خیل، بارکھان، کوہلو، سبی، لسبیلہ، آواران، کیچ، گوادر، پنجگور، خضدار، قلعہ سیف اللہ، چاغی، نوشکی، واشک اور مستونگ سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع میں متوقع ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button